• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنز ہاکی کپ: پاکستان فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو سوشل میڈیا ۔ ایف آئی ایچ
فوٹو سوشل میڈیا ۔ ایف آئی ایچ

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)کے نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سیمی فائنل میں پینالٹی شوٹ آؤٹس پر شکست سے دوچار کیا۔

مقررہ وقت میں پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3 سے برابر رہا، ابتدائی 2 کوارٹرز میں پاکستان کو 2-0 کے خسارے کا سامنا تھا، جس نے تیسرے کوارٹر میں کم بیک کرتے ہوئے 3 گول اسکور کیے۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کوریا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی کی حقدار ٹھہرے گی۔

پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر ایک گول برتری حاصل کی۔

تیسرے کوارٹر کے 5ویں منٹ میں فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی، 3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کیلئے پہلا گول اسکور کیا۔

بعدازاں تیسرے کوارٹر کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان مقیم اور 13ویں منٹ میں رانا وحید نے میچ میں اپنا دوسرا گول اسکور کرکے ٹیم کو 2-3 کی برتری دلادی۔

چوتھے کوارٹر میں فرانس کی ٹیم پاکستانی کی برتری کو برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید