• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے اسرائیل پر نئے میزائل حملے، تل ابیب، حیفہ، نقب سمیت 6 علاقے نشانہ بنائے

جنوبی اسرائیل میں ٹیک پارک پر ہونے والے ایرانی میزائل حملے کے بعد مائیکرو سافٹ آفس کی تباہی کا منظر(تصویر بشکریہ: سی این این)۔
جنوبی اسرائیل میں ٹیک پارک پر ہونے والے ایرانی میزائل حملے کے بعد مائیکرو سافٹ آفس کی تباہی کا منظر(تصویر بشکریہ: سی این این)۔

ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل حملے کیے ہیں۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائلوں نے تل ابیب، حیفہ، نقب، بئر السبع سمیت 6 علاقوں کو  نشانہ بنایا۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 میزائلوں سے گش دان، صحرائے نقب اور حیفہ نشانہ بنائے گئے۔ اسرائیل پر تازہ حملوں میں بھاری میزائل کا استعمال کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفہ پر ایران کے میزائل حملے میں 45 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ایرانی حملے سے حیفا میں عمارتوں، تجارتی مراکز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف اسرائیل نے بلاجواز جنگ مسلط کی، اسرائیلی جارحیت امن اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، ایران میں جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملے سنگین جنگی جرائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 جون کو امریکا سے ملنا تھا تاکہ جوہری پروگرام پر معاہدہ طے کیا جا سکے، اسرائیل کا حملہ سفارت کاری کے ساتھ غداری تھی، اسرائیل ایران میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید