• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم چینی و بغیر کریم ایک دو کپ کافی طویل العمری کا سبب ہوسکتے ہیں، تحقیق

محققین نے 46,000 امریکی بالغوں کا ڈیٹا دیکھا جو  1999 اور 2018 کے درمیان نیشنل ہیلتھ سرویز میں شریک ہوچکے تھے۔
محققین نے 46,000 امریکی بالغوں کا ڈیٹا دیکھا جو 1999 اور 2018 کے درمیان نیشنل ہیلتھ سرویز میں شریک ہوچکے تھے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک سے دو کپ کافی پینے سے زندگی کی طوالت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن ایسا صرف اس صورت میں ممکن ہے جب آپ کافی میں بہت زیادہ کریم (ملائی) اور چینی کا استعمال نہ کریں۔  

اس حوالے سے دی جرنل آف نیوٹیریشن میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق  بلیک کافی یا وہ کافی جس میں بہت کم چینی اور کریم (ملائی) استعمال کی جائے قبل از وقت موت کے خطرات کو کم کرتی ہے۔ لیکن جب لوگ بہت زیادہ مٹھاس اور کریم ڈال کر کافی پیتے ہیں تو پھر اس میں صحت کے حوالے سے ملنے والے فوائد ختم ہوجاتے ہیں۔

امریکی ریاست میساچوسسٹس کی ٹفٹ یونیورسٹی کے محقق اور اس تحقیق کے سینیئر مصنف فانگ فانگ نے اس حوالے سے جاری نئی تحقیق کے بارے میں کہا کہ کافی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونیوالا مشروب ہے اور نصف امریکی بالغ افراد دن میں کم از کم ایک بار ضرور کافی پیتے ہیں، اس لیے ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ صحت کے لیے کافی کیسی ہوسکتی ہے۔

محققین نے 46,000 امریکی بالغوں کا ڈیٹا دیکھا جو  1999 اور 2018 کے درمیان نیشنل ہیلتھ سرویز میں شریک ہوچکے تھے۔ محققین نے تجزیہ کیا کہ لوگ کس قسم کی کافی پیتے ہیں کیفینیٹڈ یا ڈی کیفینیٹڈ اور کس قدر چینی اور کریم اس میں شامل کرتے ہیں۔

انہوں نے اس ڈیٹا کا موازنہ کسی بھی وجہ سے ہونے والی اموات کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری اور کینسر سے کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ کم از کم ایک کپ کیفین والی کافی پینے سے کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ 16 فیصد کم ہوتا ہے۔ 

جبکہ دو سے تین کپ پینے والوں میں یہ 17 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ کافی اور کینسر سے اموات میں کوئی تعلق نہیں ملا۔ تاہم جو لوگ بلیک کافی اور کم مقدار میں چینی اور کریم استعمال کرتے ان میں اموات کی شرح سب سے کم تھی۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید