• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور فلائنگ کلب کی بندش کا نوٹس کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور فلائنگ کلب کے عہدیداروں نے وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہےکہ پشاور فلائنگ کلب کی بندش کی تحقیقات کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ چیف انجنیئر پشاور فلائنگ کلب رحمٰن اللہ اور ہارون شاہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور فلائنگ کلب پچھلے دو سال سے بند تھا اوراب مکمل سیل کر دیا گیا جسکے ذمہ دار بورڈ آف ڈائر یکٹر اور اکاوٹنٹ ہے جبکہ سٹاف کو دو سالوں سے سیلری نہیں ملی ۔پشاور فلائنگ کلب نے ملک و بین الاقوامی اسٹوڈنٹس کو تربیت دی ہے کلب کے کسی آپریشن میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا تاہم انتظامیہ کی بور ڈ اف ڈائر یکٹرز کی نا اہلی کی وجہ سے کلب 2004 خسارہ میں چل رہا ہے تاہم اس حوالے سے تمام ذمہ داران کے نام وقتا فوقتا لیٹر لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا گیا تھا،پشاور میں جہاز زنگ آلود، ٹائیر پبگچر، انجن خراب ہو رہے ہیں لیکن بورڈ آف ڈائر یکٹرز میں بیروکریٹس ہونے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی جسکے باعث کلب بند ہوا اور سٹوڈنٹس سے فیس لیتے ہے لیکن فلائنگ نہیں کرواتے اور انکے دو سال بھی ضائع ہو چکے ہیں
تازہ ترین