• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانجھے کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پر پھوٹ رہی ہے، شبلی فراز کا دعویٰ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ سے کہا ہے کہ ’یہ سانجھے کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پر پھوٹ رہی ہے‘۔

اپوزیشن اتحاد کی حکومت مخالف تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اور منزلیں جدا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سانجھے کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پر پھوٹ رہی ہے‘، حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔


شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے اُن کے جماعت کے مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کے بیانات واضح گواہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، منتشرالخیال اپوزیشن کی انتشاری سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالی اپوزیشن کو توفیق دے، اسے کرسی کی بجائے عوام اور ان کے مسائل نظر آنے لگیں۔

تازہ ترین