• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی، پراسرار زہریلی گیس، 22 افراد کو اسپتال پہنچایا گیا

کیماڑی، پراسرار زہریلی گیس، 22 افراد کو اسپتال پہنچایا گیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں ایک بار پھر پراسرار زہریلی گیس سے علاقہ مکین متاثر ہونے لگے۔ ضیاء الدین اسپتال کے ترجمان کے مطابق گذشتہ رات کیماڑی کے رہائشی دو افراد انتہائی نازک حالت میں ضیاءالدین ہسپتال کیماڑی لائے گئے تھے جنہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔ ان افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی مگر دورانِ علاج دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ان افراد میں تمام وہی علامات تھیں جو فروری کے مہینے میں پراسرار گیس لیکج کی وجہ سے لوگوں میں پائی گئی تھیں۔ کل رات جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ مزید 11متاثرہ افراد کو لایا گیا تھا۔ دو دنوں میں اب تک 22 متاثرہ افراد ہسپتال لائے جاچکے ہیں۔ اس سے قبل 18دسمبر کی شب بھی نو ایسے مریض ضیاءالدین ہسپتال کیماڑی کیمپس لائےگئے تھے جنہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور وہ ہوا میں بو محسوس کررہے تھے۔ ان تمام افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین