ملتان (ایجنسیاں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے فوری بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے ہندوستان کے ساتھ نہ توبیک ڈوررابطے ہیں نہ اس کی گنجائش ہے ‘انڈیامقبوضہ وادی میں ظلم و ستم ختم کرے تو بات چیت کا ماحول بن سکتا ہے‘ہندوستان کو پتہ ہے کہ اگراس نے پاکستان کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو جواب کتنا سخت ہوگا‘ملتان میں ناقص حکمت عملی کے باعث اپوزیشن کو شہید بننے کا موقع دیا گیا‘اگران کو اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے دیاجاتاتو پھرنہ یہ غازی رہتے نہ ہی شہید بن سکتے تھے ‘نیب قوانین میں تبدیلی کی گنجائش ہے ِلیکن اس کے قوانین میں تبدیلی کے لئے اپوزیشن سودے بازی کی جوکوشش کررہی ہے ایسانہیں ہوسکتا‘اپوزیشن کو استعفے دینے کاڈرامہ بندکردیناچاہیے۔بدھ کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودکا کہناتھاکہ جمعیت علمائے اسلام کے بڑے رہنمائوں نے اپنے تحفظات کااظہارکردیاہے۔