• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، غیر قانونی اثا ثہ جات کے ریفرنس میں ملزم کےاثاثے منجمند

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت پشاور کے جج نے غیر قانونی اثا ثہ جات کے ریفرنس میں نامزد ملزم سابق کمپیوٹر آپریٹر شاہ نواز صابر کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے منجمند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ احتساب جج شاہد خان نے گزشتہ روز ملزم کے اثاثے منجمند کرنے کے لیے نیب کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر سرتاج خان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شاہ نواز صابر ڈپٹی ہیلتھ آفس سب ڈویژن حسن خیل پشاور میں کمپیوٹر آپریٹر تھے جس نے ملازمت کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بنائے ہیں جن میں والد کے نام پر پشاور میں آبدرہ روڈ ٹاون ہائٹس اور شامی روڈ ر پر بیوی کے نام پر 32نمبر رہائیشی گھر بھی شامل ہیں لہذا نیب نے پہلے ہی ملزم کے مذکورہ اثاثے منجمند کرنے کے احکامات دی ہیں ، عدالت نے نیب کی جانب سے دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی بینامی داروں کے نام مذکورہ اثاثے منجمند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تازہ ترین