وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا سرمایہ ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 200 ملین ڈالرز بھیجے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا جو ہماری متاعِ عظیم ہیں، مشکور ہوں کہ ان کی جانب سے مرکزی بینک کےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ارسال کردہ رقوم کل ماشاءاللہ 200ملین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ترسیلِ زر میں تیزی آرہی ہے،پہلے 1 سوملین ڈالر76 دن میں اور اگلے 1 سوملین ڈالرصرف 28 دن میں بھجوائے گئے ہیں۔