• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جناح اسپتال کے قریب لائن سے پانی کی چوری کا سراغ مل گیا

کراچی میں جناح اسپتال کے قریب واٹر بورڈ کی مرکزی لائن سے پانی کی چوری کا سراغ مل گیا۔

واٹر بورڈ کی ٹیم نے مرکزی سپلائی لائن سے پانی کی چوری کا کنکشن ڈھونڈ لیا، کلفٹن اور ڈیفنس کو پانی سپلائی کرنے والی 33 انچ کی مین لائن سے غیرقانونی کنکشن لیا گیا تھا۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق قومی ادارہ امراض قلب میں بچوں کے زیر تعمیر وارڈ سے پانی چوری کیا جارہا تھا۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے زیر تعمیر عمارت کے نام پر ٹینکر بھر کر پانی شہر میں بھاری قیمت پر سپلائی ہورہا تھا۔

تازہ ترین