آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کا کورونا سے انتقال

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پیر نور محمد شاہ تھر پارکر کے حلقہ چھاچھرو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وہ انتخابات 2018 میں شاہ محمود قریشی کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے اور حلقہ این اے 221 چھاچھرو نگرپارکر سے منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 256 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 111 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 782 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید