• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تکنیکی شعبے میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان اہم معاہدہ

وزارت اقتصادی امور نے کہا ہے کہ ٹکینیکل تعاون کے سلسلے میں پاکستان کا جرمنی کے ساتھ ایک ارب 95 کروڑ روپے کا معاہدہ ہوا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ جرمنی قدرتی آفات سے بچاؤ، ٹیکسٹائل میں لیبرز کے سوشل معیار کو بہتر بنانے کے لیے مدد دے گا۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے اس پروگرام کی فراہمی پر جرمنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ جرمنی نے بھی پاکستان کے ساتھ سماجی شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین