• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے ’دماغ ٹھنڈا‘ رکھنے کی اپیل

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’دماغ ٹھنڈا‘ رکھنے کی اپیل کی ہے۔ 

ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں۔ 

ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منظوری دے دی ہے، تاہم لیکن ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

امریکی اخبار بلوم برگ اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام اور وفاقی اداروں نے ایران کے جوہری پروگرام پر ممکنہ حملے کی تیاری کرلی۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے منصوبہ بندی کی منظوری دے دی ہے مگر آخری فیصلہ روک رکھا ہے، ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید