• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ امریکا کے کہنے پر مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور غیر قانونی جنگ میں شامل نہ ہو: لبرل ڈیموکریٹ پارٹی

لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے لیڈر ایڈ ڈیوی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے لیڈر ایڈ ڈیوی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران اسرائیل جنگ پر لبرل ڈیموکریٹس نے برطانوی حکومت سے قانونی مشورہ شائع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

لبرل ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع میں شمولیت سے متعلق کوئی بھی قانونی مشورہ سامنے لایا جائے۔

لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے لیڈر ایڈ ڈیوی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو امن و انصاف پر مبنی خارجہ پالیسی اپنانی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ کو امریکا کے کہنے پر مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور غیر قانونی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ اٹارنی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں کسی بھی ممکنہ جنگ میں برطانیہ کی شمولیت بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید