روس نے اسرائیل سے ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ وہاں پر روسی ماہرین کام کر رہے ہیں۔
روس نے ایک بار پھر امریکا کو خبردار کردیا کہ امریکا، اسرائیل ایران تنازع میں فوجی مداخلت سے گریز کرے۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی شہر بوشہر میں جوہری پلانٹ میں روسی ماہرین کام کر رہے ہیں اور بوشہر میں ایران کا واحد فعال جوہری پاور پلانٹ ہے۔
یہ جوہری پاور پلانٹ روسی ایندھن استعمال کرتا ہے، جسے استعمال کے بعد روس واپس لے جاتا ہے تاکہ ایٹمی پھیلاؤ کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نطنز اور اصفہان کے ساتھ ساتھ بوشہر میں بھی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا ہے اور ایران میں مزید جوہری تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔