سابق وزیرداخلہ اور موجودہ وزیر نارکوٹکس اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے سیاستدانوں کی اکثریت کو تو دو کا پہاڑا بھی نہیں آتا۔
ننکانہ صاحب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین تین بار وزیر اعظم رہنے والے ابھی بھی انگوٹھا لگاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او صحیح ہو تو علاقے میں منشیات فروخت نہیں ہوسکتی۔
اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کیس میں ایس ایچ او کا نام بھی مقدمے میں درج کرانے کے لیے قانون میں ترمیم ہونی چاہیے۔