اسلام آباد (اے پی پی)نومبر 2020 کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں 2.59 فیصد اضافہ ہواہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2020 میں برآمدات کاحجم 408.79 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2019 کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات میں 389.026 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح نومبر 2019 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں 19.693 ملین ڈالر یعنی 2.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق نومبر 2020 میں چاولوں کی برآمدات 14.44 فیصد اضافہ سے 202.065 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 231.238 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2019 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 4.59 فیصد جبکہ تمباکو کی برآمدات میں 9.71 فیصد اور تیل داور و پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 247.12 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔