پشاور(نمائندہ جنگ)صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر کی ہدایت پر پشاور بی آر ٹی سٹیشن پر گارڈز کی جانب سے طالب علم معاذ اقبال پر تشدد کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی پر مکمل تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں،اس سلسلے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق واقعے کی انکوائری کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈاکٹر طارق عثمان کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تین افسران مقرر کی ایک کمیٹی مقرر کر دی گئی ہے جس میںڈپٹی ڈائریکٹر لیگل سلمان نثار، اسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عارف وزیر بھی انکوائری افسر مقرر کئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے بی آر ٹی گاردز کا طالب علم پر تشدد کے لیے انکوائری تین دن میں مکمل کرنے کی ھدایات بھی جاری کئے گئے ہیں۔