• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزراء نے سندھ پولیس میں مداخلت کی، کیپٹن صفدر انکوائری رپورٹ پیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر/صباح نیوز)سندھ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے تشکیل دی گئی صوبائی وزراء کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی وزراء نے سندھ پولیس میں مداخلت کی، آئی جی پولیس کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس پر چیف آف آرمی اسٹاف پہلے ہی کارروائی کرچکے ہیں۔اس رپورٹ میں کچھ وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کے مقامی ایم پی ایز نے مزار قائد کے احاطے میں نعرے بازی کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزار کے اندر نعرے بازی یا جو بھی ہو وہ مجسٹریٹ کا معاملہ تھا اور اس کا پولیس سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن وفاقی حکومت کے (کچھ وزراء ) اور ایم پی ایز نے ایک ملزم شخص کی جھوٹی شکایت پر جوکہ مزار کے اندر موجود بھی نہیں تھا، ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پولیس پر دباؤ ڈالا۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری ’’چادر اور چاردیواری ‘‘ کے تقدس کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی جو غیر قانونی کارروائی بھی ہے۔

تازہ ترین