راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)رواں سال راولپنڈی کے باسیوں کے لئے جرائم کے حوالے سے تباہ کن رہا ۔ املاک سے متعلقہ جرائم میں اضافہ کی شرح سوفیصدسے زیادہ رہی۔ رواں سال اب تک اس مد میں 10ہزار8سو57ایف آئی آرزدرج ہوچکی ہیں جب کہ گذشتہ برس اس عرصہ میں 5ہزار57مقدمات درج ہوئے تھے۔ راولپنڈی کے باسی2020میں ڈاکوؤں ،راہ زنوں اورچوروں کے ہاتھوں اربوں روپے کی گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔جنگ کودستیاب اعدادوشمارکے مطابق رواں سال اب تک45 ڈکیتیاں ہوچکی ہیں جب کہ 2019میں اس عرصہ میں 28ڈکیتیاں ہوئی تھیں اب تک دورانِ ڈکیتی 21افرادقتل کردئیے گئے جب کہ گذشتہ برس 18افرادڈکیتیوں کے دوران موت کے گھاٹ اتاردئیے گئے تھے۔رابری کی اب تک 2ہزار198ایف آئی آرزدرج کی گئی ہیں جب کہ گذشتہ برس اس عرصہ میں رابری کی890ایف آئی آرزکااندراج کیاگیاتھا۔زیردفعہ 382رواں برس117ایف آئی آرزدرج ہوئیں جب کہ گذشتہ 111ایف آئی آرزدرج ہوئیں ،2020میں 275گاڑیاں چھینی گئیں 2019میں 170گاڑیاں چھینی گئی تھیں ۔رواں برس اب تک راولپنڈی کے شہریوں کی 722گاڑیاں چوری ہوئیں جب کہ گذشتہ برس اس عرصہ میں 700گاڑیاں چوری ہوئی تھیں،رواں سال اب تک راولپنڈی ضلع میں موٹرسائیکل چوری کی 3ہزار4سو99ایف آئی آرزکااندراج ہوچکاہے جب کہ 2019میں اس مدت میں 1547مقدمات درج ہوئے تھے۔اس سال اب تک 261دیگرگاڑیاں چوری ہوچکی ہیں جب کہ گذشتہ برس اس عرصہ میں 170گاڑیاں چوری ہوئی تھیں ۔2020میں نقب زنی کی 1300ایف آئی آرزدرج کی جاچکی ہیں جب کہ گذشتہ برس اس عرصہ میں نقب زنی کے501مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ رواں سال میں چوری کی2170ایف آئی آرکے مقابلے میں 2019میں اس نوعیت کی 800ایف آئی آرزکااندراج ہواتھا۔ رواں برس کرائم برخلاف اشخاص میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا صرف قتل کی ایف آئی آرزمیں رواں برس کمی واقع ہوئی اس سال قتل کی اب تک248ایف آئی آرزکے مقابلے میں 2019میں 261ایف آئی آردرج کی گئی تھیں۔رواں برس اقدام قتل کی 417جب کہ گذشتہ برس 368،ضررکی رواں سال697جب کہ گذشتہ برس 597 ایف آئی آرزدرج ہوئی تھیں ۔2020میں آبروریزی کے99مقدمات جب کہ 2019میں 78مقدمات کااندراج ہواتھا،اجتماعی زیادتی کی رواں برس 9جب کہ گذشتہ سال 4ایف آئی آرزدرج ہوئی تھیں،اغوابرائے تاوان کی سال رواں میں پانچ جب کہ سال گذشتہ میں چارایف آئی آرزدرج ہوئیں،اغواکی اس سال798گذشتہ سال 620،ایف آئی آرزدرج ہوئیں ۔پولیس پرحملوں کی رواں برس اب تک 116ایف آئی آرزکے مقابلے میں 2019میں اس نوعیت کی67ایف آئی آرزدرج ہوئی تھیں ۔دیگراداروں کی افرادپرحملے کی64اورگذشتہ سال 50ایف آئی آرزکااندراج کیاگیاتھا۔رواں برس مہلک حادثات کی 139اورگذشتہ سال اس نوعیت کی 111ایف آئی آرزدرج کی گئی تھیں ۔جب کہ رواں برس اب تک غیرمہلک حادثات کی 168اورگذشتہ سال اس نوعیت کی148ایف آئی آرزکااندراج ہواتھا۔