• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020،نیب راولپنڈی نے 196ارب ریکور،42ریفرنس دائرکئے

اسلام آباد(بلال عباسی، خصوصی رپورٹ) نیب راولپنڈی نے 2020 میں 196 ارب سے زائد کی ریکوری کی ، 42 ریفرنسز احتساب عدالت اسلام آبادمیں جمع کرائے ، سال 2020 کو تاریخی وصولیوں کا سال قرار دے دیا ہے، میگا کرپشن اور سیاستدانوں کیخلاف اثاثہ جات کے زیادہ تر کیسز نیب راولپنڈی میں ہی زیر سماعت ہیں۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک سال کے دوران 196 ارب سے زائد کی ؤریکوری کی گئیں، 42 ریفرنسز احتساب عدالت اسلام آبادمیں جمع کرائےگئے، 35افراد کو احتساب عدالتوں سے مختلف سزائیں سنائی گئی جبکہ اسی سال 58 کیسز مکمل کیےگئے۔ جعلی اکاؤنٹس کیسز میں اب تک15 ارب سے زائد کی وصولیاں کی جاچکی ہیں اور اربوں کی واپسی کے معاملات پائپ لائن میں ہیں۔ آصف زرداری ،فریال تالپو ر اورشرجیل میمن ضمانتوں پر ہیں، شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، توشہ خانہ، حریش ، جعلی اکاونٹس اور پارک لین میں فردجرم عائد کی گئی، ان کیسز میں یوسف رضا گیلانی، زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی۔ مضاربہ اور لکی علی سیکنڈلز کےاربوں عوام میں تقسیم کیےجاچکے ہیں، حکومتی وزیر عامر کیانی اور نور الحق قادری کی انکوائری بھی زیر تفتیش ہیں۔ نیب راولپنڈی نے برطانوی ، امریکی اور دیگر ایجنسیز کےساتھ بیرون ملک آپریشن کئے، یہ آپریشن نیب کی متاثر کن کارکردگی کے باعث عمل میں لائے گئے۔
تازہ ترین