راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پروازکے دوران سگریٹ نوشی کرنے والے مسافر کو اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق جمعرات کویونان سے ڈی پورٹ ہوکرغیرملکی ائرلائن کی پروازسے بحرین کے راستے اسلام آبادآنے والے مسافرمحمداسجدنے جہازمیں سگریٹ نوشی شروع کردی جسے جہازکے عملے نے منع کیالیکن وہ بازنہ آیا۔طیارے کے عملے نے اسلام آبادائرپورٹ پرلینڈنگ کے بعد اس کی شکایت کی جس پراے ایس ایف کے عملے نے اسے حراست میں لے لیا۔اس کے بارے بتایاجاتاہے کہ وہدس سال قبل غیر قانونی طور پر یونان گیا تھا اوراب ایمرجنسی پاسپورٹ کے ذریعے اسے واپس بھیجاگیا۔ملزم کوبعدازاںایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا۔