وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ ہمارے قومی جھنڈے میں سفید رنگ کی حرمت سب کے لیے مقدم ہے۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کرسمس اور یوم قائد کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو کرسمس اور یوم قائد کی مبارکباد دیتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کا دن قائد کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتوں سے یکجہتی کی تجدید کا دن ہے، پاکستان نے اقلیتوں کو مذہبی، سیاسی و تعلیمی خواہشات پوری کرنے کی آزادی دی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مسیحی برادری نے دیگر اقلیتوں کے ساتھ ملکی ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔