• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد ہم شرمندہ ہیں جس نےمزارکی بے حرمتی کی وہ آزاد ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ قائد ہم شرمندہ ہیں جس شخص نےمزارکی بے حرمتی کی وہ آزاد ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مزارقائد پرحاضری و فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے ان افسران کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔

انہوںنے کہا کہ صفدر نے مزار پر سیاست چمکائی، ہم اُمید کررہے تھےکہ سندھ حکومت ایکشن ضرور لے گی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کی رپورٹ کی مذمت اور مسترد کرتے ہیں،آئی جی سندھ سے بیان نہیں لیا گیا۔

دوسری جانب فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، ہم تبدیلی لانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد کے خواب کو تکمیل دیں گے۔

تازہ ترین