• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان: کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی۔

تھانہ صدر کے علاقے میں کی گئی کارروائی میں گل بشیر اور جہانگیر نامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے یہ ملزمان کالعدم تحریک کا اشتعال انگیز لٹریچر تقسیم کررہے تھے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین