• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں لیویز اہلکاروں کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کرلیا، حکام کے مطابق اسلحہ اور گولہ و بارود تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز کھیتران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر لیویز فورس نے تحصیل کاہان کے علاقے سوراف میں کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی میں ایک کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔


ڈپٹی کمشنر کوہلو کا کہنا تھا کہ برآمد کردہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن بمعہ 68 راؤنڈز شامل ہیں، اس کے علاوہ کارروائی میں 11 بارودی سرنگیں، دو عدد 82 ایم ایم مارٹر راؤنڈز، سات آر پی جی راؤنڈز، 11 فیوز اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا۔

 انہوں نے بتایا کہ اسلحہ اور گولہ و بارود تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

تازہ ترین