سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ضلع آوران میں 10 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آوران میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے تمام ہی دہشت گرد 20 دسمبر کے سیکیورٹی فورسز پر ہوئے حملے میں ملوث تھے۔