• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے مولانا کو نوٹس دینا تھا تو ایک سال پہلے دیتا، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب کو مولانا فضل الرحمٰن کو نوٹس دینا تھا تو ایک سال پہلے دیتا، پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہوتے ہی نوٹس بھیجنے سے ادارے کی بدنامی ہوتی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی خواہش تھی کہ ملک میں کسی سے امتیازی سلوک نہ ہو مگر ان کے خیالات کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پارلیمینٹیرین کا فورم پارلیمان ہے وہ وہیں اپنے بات کریگا، شہزاد اکبر نے بھی ان کی تائید کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو دھمکی نہیں دے رہے ، نیب کورٹ میں اپنا جواب وہ بھی دیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ مولانا کے خلاف نیب کو استعمال کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ نیب ایک ریاستی ادارے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کہہ دیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

تازہ ترین