• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا صاف ہیں تو اثاثے پیش کر دیں بات ختم ہوجائے گی، مولانا شجاع الملک


سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ نیب قومی ادارہ ہے، مولانا کو نوٹس دیا تو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں ، صاف ہیں تو اثاثے پیش کردیں، اگر کچھ نہیں تو بات ختم ہوجائے گی۔

مولانا شجاع الملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب سمیت کسی کے سامنے دھرنے کی ضرورت نہیں، نیب ملک میں کسی کو بھی نوٹس جاری کرسکتا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں چھپنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف میں شہنشاہیت اور موروثیت کا رجحان پیدا کیا جا رہا ہے، ہماری رکنیت سے متعلق فیصلہ عجلت میں کیا گیا، کمیٹی بن گئی تو توقع تھی ہم سے مسئلے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

شجاع الملک نے کہا کہ مسئلہ پارٹی کے اندر اصلاح کا تھا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کی انضباطی کمیٹی نے سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا خان شیرانی سمیت سینئر رہنمائوں حافظ حسین احمد، سابق سینیٹر مولانا گل نصیب اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک کے متنازع بنایات اور پارٹی پالیسی سے انحراف پر سخت ایکشن لیتے ہوئے انکی پارٹی کے شوریٰ سے باہر اور رکنیت کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

تازہ ترین