• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کئی برس بعد بھی ٹریننگ پر ہیں، شیری رحمٰن


پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈھائی سال بعد بھی ٹریننگ پر ہیں۔

نوڈیرو میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان خان حواس باختہ ہوچکے ہیں، ان کے چہرے پر اڑی ہوائیاں واضح ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے دباؤ کی وجہ سے بوکھلا گئے ہیں۔


پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن پر الزامات دھرنے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو چور، چور کہہ کر عمران خان اپنی اور حکومت کی نااہلی کو نہیں چھپا سکتے ہیں۔

تازہ ترین