• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، شبلی فراز


 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

وزیرِاطلاعات شبلی فراز نے  ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

تازہ ترین