• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس یکم جنوری کو طلب

مولانا فضل الرحمٰن نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس یکم جنوری کوطلب کر لیا۔

اجلاس دوپہر ایک بجے رائیونڈ میں مریم نواز کی رہائش گاہ پر ہو گا۔

گزشتہ روز گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن نے شرکت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ 31 جنوری تک وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ نہ آیا تو لانگ مارچ کریں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر میری والدہ سمیت سب رو رہے تھے۔

تازہ ترین