• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی امریکی قانون کے مطابق ہے، امریکا


 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارگریٹ میکلوڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ دیرپا امن کی جانب سے پہلا قدم ہے، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی امریکی قانون کے مطابق ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مارگریٹ میکلوڈ نے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں کے باوجود اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی امریکی قانون کے مطابق ہے۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک فعال جمہوریت ہے جہاں عدالتی نظام موجود ہے، امریکا نے اسرائیل سے ہمیشہ کہا کہ شہریوں کی ہلاکتیں کم سے کم کرے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بمباری اب بھی جاری ہے، جنگ بندی اعلان سے اب تک ہونے والے حملوں میں 33 بچوں سمیت 122 فلسطینی شہید اور  270 زخمی ہیں۔ شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 899 ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید