• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خطرات سے دوچار

ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پاکستان نے ایڈوائزری جاری کردی اور نشاندہی کی ہے کہ ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔

دستاویز کے مطابق فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم اور پراکسی میں سنگین خامی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق نقص کا فائدہ اٹھاکر ڈیوائسز اور سروس میں خلل کا خدشہ ہے، ہیکرز فورٹی نیٹ کی ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ فورٹی نیٹ نے اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں، آپریٹنگ سسٹم انٹرفیس تک رسائی وی پی این یا محفوظ آئی پی ایڈریس سے کی جائے۔

ایڈوائری میں فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم کا اپ ڈیٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے، انتظامی اکاؤنٹس کےلیے دہری تصدیق کا نظام اور سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید