• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم شوٹنگ کے دوران حادثہ، 2 بڑے اداکار زخمی

بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے حادثے میں 2 بڑے اداکار اور سیٹ کا عملہ زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گانے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ کی چھت گرنے سے ارجن کپور اور جیکی بھگنانی زخمی ہوگئے ہیں۔

ممبئی کے رائل پامس میں فلم ’میرے ہسبنڈ کی بیوی‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ ہورہی تھی، ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر پرفارمنس دے رہے تھے جبکہ جیکی بھگنانی اور ہدایت کار مدثر عزیز موجود تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کے واقعے میں ارجن کپور، جیکی بھگنانی اور مدثر عزیز سمیت سیٹ پر موجود عملے کے کئی ارکان زخمی ہوگئے۔

فلم انتظامیہ نے اداکاروں اور سیٹ عملے کے حفاظتی خدشات کے تناظر میں وزیراعلیٰ، نائب وزیراعلیٰ اور بمبئی میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق سیٹ کی چھت گرنے کا واقعہ ساؤنڈ سسٹم کی وائبریشن کی وجہ سے پیش آیا، آواز کی وجہ سے سیٹ کے مزید حصے بھی لرزنے لگے۔

عینی شاہد نے مزید کہا کہ حادثے میں چھت کے کچھ حصے گرے اگر پوری چھت ایک ساتھ گر جاتی تو معاملہ تباہ کن ہوسکتا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید