• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان نےتقریب میں عارف لوہار پر نوٹ کیوں برسائے


وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کابینہ کے وزیر حافظ ممتاز احمد کی مہندی کی تقریب میں معروف گلوکار عارف لوہار پر نوٹوں کی بارش کردی۔

وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد کی شادی کی رنگا رنگ تقریب لاہور میں ہوئی۔ دلہا سرکاری پروٹوکول میں پہنچا۔

شادی سے ایک روز پہلے مہندی کی تقریب میں وزیر جیل خانہ جات نے بھی گلوکار عارف لوہار کو انعام دیا۔

ایک روز قبل صوبائی وزیر حافظ ممتاز کی مہندی کی تقریب میں وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی موجود تھے۔ وہ لوک فنکار عارف لوہار کے معروف کلام جگنی سے اس قدر محظوظ ہوئے کہ بے اختیار انہیں انعام سے نواز دیا۔

تازہ ترین