لندن میں انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فٹ بال کلب کے کورونا وائرس کے لپیٹ میں آنے کے سبب مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کے مابین آج ہونے والا پریمیئر لیگ کا میچ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فٹ بال کے کھلاڑیوں سمیت اس سے وابستہ متعدد افراد میں وبائی مرض کی تصدیق ہوگئی ہے۔
کلب انتظامیہ کے مطابق مانچسٹر سٹی کے دو کھلاڑیوں گبرئیل جیزس اور کائیل واکر سمیت 2 اسٹاف ممبران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
انگلش فٹ بال انتظامیہ نےاپنی ٹیم کا فٹ بال ٹریننگ گراؤنڈ بھی غیر معینہ مدت کےلیے بند کردیا ہے۔
مانچسٹر سٹی کلب نے پریمیئر لیگ انتظامیہ سے ایورٹن سے میچ کی متبادل تاریخوں کی درخواست کردی ہے۔