• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کورونا کی نئی قسم پھیل گئی، ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ


برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کےبعد ہر طرف بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

برطانیہ کے چیف سائنٹسٹ سمیت طبی مشیروں اور سائنسدانوں نے حکومت سے ملک گیر لاک ڈاؤں لگانے کا مطالبہ کردیا۔

ماہرین نے کہا کہ نئی قسم کا کورونا وائرس ہر جگہ پر موجود ہے، ٹیئر فور کا لاک ڈاؤن نہ لگایا تو ہزاروں جانیں جاسکتی ہیں۔


برطانیہ پر فضائی سفرکی پابندیاں لگنے کے بعد فرانسیسی سرحد کی بندش نے بحران کی شکل اختیار کرلی ہے۔

انگلش چینل کے راستے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں جبکہ شہریوں کا کرسمس کا تہوار سڑکوں پر ہی گزارنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

عوامی دباؤ کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ کو فرانس سے ملانے والی سُرنگ کھولنے کے لیے فرانسیسی صدر سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پہلی قسم سے زیادہ مہلک نہیں ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین