• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متاثرہ برطانیہ میں قدرتی آفات ٹوٹ پڑی

کورونا وائرس کی نئی قسم سے لڑرہے برطانیہ میں قدرتی آفات بھی ٹوٹ پڑیں۔ 

طوفان بیلا کے بعد برطانیہ کے بیشتر حصوں میں ہوائیں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل پڑیں جبکہ تیز بارش بھی ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل آف وائٹ میں ہواؤں کی رفتار 106 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں جبکہ برطانیہ میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

طوفانی ہواؤں اور بارش سے نارتھ ویسٹ انگلینڈ، ویلز کے کچھ حصوں، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں بھی نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسنو اینڈ آئس سے متعلق محکمہ موسمیات کی یلو وارننگ جاری کردی گئی۔

جنوبی انگلینڈ میں ریل سروس تاخیر کا شکار ہے، خراب موسم کے سبب ڈوور اور کیلے کے درمیان فیری سروس بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ویلز میں گزشتہ روز 21 ہزار گھروں کی بجلی بند ہوگئی، بیشتر گھروں کی بجلی بحال ہوگئی تاہم 1 ہزار 700 تاحال محروم ہیں۔

بیڈفورڈ اور آکسفورڈ شائر میں گھروں کو سیلابی پانی سے نقصان پہنچا ہے، یہاں 1300 جبکہ نارتھمپٹن میں 1 ہزار سے زائد گھر سیلاب کے باعث خالی کروالیے گئے۔

کمیونٹی سیکریٹری کے مطابق موجودہ حالات میں حکومتی ہدایات پر نظر رکھی جائے، متاثرہ علاقوں سے دور رہا جائے۔

تازہ ترین