• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، طاہر اشرفی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اقلیتوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ علماءو مشائخ نے وکلاءسے مل کر توہین مذہب و توہین ناموس رسالت کے قانون کاغلط استعمال روکا ہے۔ اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے نمائندہ خصوصی وزیر اعظم کا دفتر 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پادری عمانوئل کھوکھر کےہمراہ ملاقات کرنیوالے صدر چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بشپ آزاد مارشل نے کہا اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، چرڑ گاؤں میں مسلم مسیحی برادری کے اتفاق رائےسے مسائل حل کرنے پر پولیس، علماء و مشائخ اور طاہر اشرفی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین