تہران(اے ایف پی، جنگ نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کےآخری دنوں کےدوران خلیج میں اسرائیلی آبدوزکی تعیناتی کے تناظرمیں ایران نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ خلیج میں اسکی سرخ لکیر عبور کرنے سے باز رہے ایسا کرنا خطرناک ہوگا۔
ہم کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے تاہم امریکی فوج نےکوئی بھی ایڈونچرکیا تو دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہاکہ 20 جنوری کو واشنگٹن میں اقتدار کی منتقلی کےدوران اگر امریکی ملٹری کی جانب سےکوئی بھی ایڈونچرکیا گیاتو ایران دفاع کا حق رکھتا ہے۔