کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کے فیس ماسک پر مزدور کو جینے دو کے نعرے درج تھے، مظاہرین کا کہناتھا کہ 4 ہزار 544 ملازمین کو بغیر کسی وجہ نوکریوں سے جبری طور پر بر طرف دیا گیا۔ 1400افسران اور 3100ملازم 2 سے 3 اسکیل کے ملازمین ہیں، 2009سے ہماری تنخواہوں کو بڑھایا نہیں گیا، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ چیف جسٹس آف پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرف کا نوٹس لیں، ہم اسٹیل مل میں نوکری کرنا چاہتے ہیں، ہمیں فوری ملازمتوں پربحال کیا جائے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔