• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرقانون نےپنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

لاہور(وقائع نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر)وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ،گذشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ،راجہ بشارت نے آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور سمیت بعض افسران کی کارکردگی رپورٹ طلب کی، سی سی پی او کے احکامات پر تبدیل ہونے والے اور کرپشن میں ملوث افسران کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے، سی سی پی او عمر شیخ لاہور تین ماہ میں شہر میں کیا تبدیلی لائے اس حوالے سے انٹیلی جنس مشاہدہ ونگ سے رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔ مزید برآں وزیر قانون،پارلیمانی امور و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 44 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایجنڈا کے 9 امورزیر بحث آئے جبکہ متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے جن تجاویز کی منظوری دی ان میں سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کے لیے ہارون قریشی کی نامزدگی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو،پنجاب پولیس میں سٹینو گرافرز کی بھرتی کے رولز 2017ء میں ترمیم اور پنجاب سیڈ کارپوریشن ایکٹ 1976 میں کارپوریٹ گورننس ریفارمزکی ترمیم شامل ہے۔
تازہ ترین