• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر، 25سالہ شخص کی درخت سے لٹکی لاش ملی

تھرپارکر کے علاقے رامی جووانڈیو میں 25 سالہ شخص کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ننگرپارکر کے گاؤں رامی کے وانڈیو میں پیش آیا، 25 سالہ لیموں کولہی نے گھریلو تنازعے کے نیتجے میں درخت میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ اس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ پولیس تھرپارکر کے مطابق رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 117 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین