• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300 کلو چرس بر آمدگی پر برطرف اے این ایف اہلکار کی اپیل مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے 300 کلو گرام چرس برآمد ہونے اور ملازمت سے برطرفی کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس اہلکار کی اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اے این ایف کانسٹیبل معراج علی قریشی کی بحالی کے لیے اپیل کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار معراج علی قریشی کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد پر بری کیا۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کے موکل کو انکوائری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ کے موکل نے انکوائری کے سامنے منشیات برآمدگی کا اعتراف کیا۔

تازہ ترین