• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمیر جسوال نے اہلیہ ثناء جاوید کو کافی چور کہہ دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار عمیر جسوال نے اپنی اہلیہ ثنا جاوید کو چور کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار عمیر جسوال نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنے شوہر معروف گلوکارعمیر جسوال کی کافی چرانے کی عادی ہیں۔ثنا جاوید نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، ثنا جاوید تصویر میں مغربی لباس پہنے ہوئے ہیں اور کافی پیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ثنا جاوید نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمیر جسوال کی جانب اشارہ کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’وہ ہمیشہ عمیر جسوال کی کافی چرا لیتی ہیں۔عمیر جسوال نے کمنٹ کرتے ثنا جاوید کو ’کافی چور‘ قرار دیا ہے اور ساتھ میں ایک شریر ایموجی بھی بنایا ہے۔ثنا جاوید کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر مشہور اداکارہ منال خان کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی عادت ہے۔

تازہ ترین