• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تمام فوڈ آئٹم پر ایک روپے کا ٹیکس نہیں آتا، شبرزیدی

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ پاکستان میں تمام فوڈ آئٹم پر ایک روپے کا ٹیکس نہیں آتا،بزنس مین، دکاندار طبقہ ٹیکس میں آنا نہیں چاہتا،میں ٹیکسیشن کے طالب علم ہونے کے ناطے یہ بتا سکتا ہوں کہ تیس جون تک ٹارگٹ حاصل نہیں ہوسکتا یہ ہماری خام خیالی ہوگی چھ مہینے رہ گئے ہیں گروتھ پندرہ سولہ فیصد کے قریب آتی ہے دس فیصد کا فرق رہ جائے گا۔

میرا جو تجربہ رہا وہ یہ ہے کہ چیئرمین ایف بی آر اہمیت ضرور رکھتا ہے مگر بنیادی اہمیت سسٹم کی ہے۔

عشرت حسین نے جو بات کی کہ خرچوں کو دیکھتے ہوئے ٹیکس کریں گے یہ بہت آگے کی بات ہے۔جب میں تھا میں نے ٹریک اینڈ ٹرے سسٹم لگانے کی بات کی تھی سگریٹ پر اور اپنے زمانے میں ہی فیصلہ کیا تھا کہ سات انڈسٹریز پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگائیں گے۔

تمباکو پر جو ٹریک اینڈ ٹرے لگایا اس پر بھی کوٹ سے اسٹے لے لیا گیا تقریباً چار سال سے ہم کوشش کر رہے ہیں لگانے کی لیکن ہم ناکام رہے ہیں ۔سب سے بہتر چیز یہ ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس اگر دو مہینے میں لگنا ہے تو اس کو ایک مہینے میں لگا دیں ، تمباکو، چینی ، سیمنٹ موٹر سائیکل سائیکلز ٹیکسٹائل وغیرہ ان پر ٹریک اینڈٹریس سسٹم لگائیں اس پر کوئی دوسری بات نہیں ہے لیکن یہاں مسئلہ یہ آجاتا ہے کہ کیا انڈسٹریل سیکٹر وہ چاہتا ہے یا نہیں اس چیز سے ہمیں نکلنا پڑے گا

مزاحمت اس طرح سے ہے کہ سامنے تو حامی بھر لی جاتی ہے پھر پیچھے سے اپنے تعلقات استعمال کیے جاتے ہیں، اچھا ایک مسئلہ اور بھی ہے اگر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں اگر ساتھ انڈسٹری پر لگاتا ہوں تو ایشو یہ آرہا ہے کہ سات کی سات انڈسٹری کا ٹھیکہ ایک پارٹی کو دیں یا سات الگ الگ پارٹی کو اور پاکستان میں سب سے مشکل کام ہوتا ہے ٹھیکہ دینااس میں ہر شخص ڈرتا ہے کہ میرا نام نہ آئے۔

تازہ ترین