• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ: 70 جھونپڑیاں جل گئیں، 2 افراد جاں بحق

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے ان میں موجود 4 سال کے بچے سمیت 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے شیخ زید کالونی میں واقع جھونپڑیوں میں گزشتہ شب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے،آگ لگنے سے 70 جھونپڑیاں جل گئیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ آگ لگنے سےجل کر 4سال کے بچےسمیت 2 افرادجاں بحق ہوئے ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔


لاڑکانہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ ان جھونپڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جھونپڑیوں میں کسی کغے آگ لگانے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین