• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ کیس: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا اکاؤنٹ منجمد


براڈشیٹ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق لندن کی مصالحتی عدالت کے حکم پر لندن میں پاکستانی سفارتخانے کے اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے۔

لندن کی مصالحتی عدالت نے 2018 میں نیب کے خلاف 2 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے رقم ادا نہ کی جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کا اکاؤنٹ منجمد کیا گیا۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کی مصالحتی عدالت نے دو کروڑ 9 لاکھ ڈالر 30 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم پاکستانی روپے میں ساڑھے چار ارب روپے بنتی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مصالحتی عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ عدم ادائیگی پر اکاؤنٹ منجمد کرکے رقم یک طرفہ طور پر منہا کی جائے۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کمیشن لندن کے اکاؤنٹ سے رقم منہا نہیں کی گئی۔

تازہ ترین