• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے افغانستان میں امریکی افواج پر حملوں کی سازش کی، امریکی الزام

بیجنگ (جنگ نیوز ) سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ چین نے افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کے لیے مسلح گروہوں کو پیسوں کی پیشکش کی تھی۔سینیئر امریکی عہدیدار نے امریکی چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے اوائل میں صدر ٹرمپ کو چین کی جانب سے افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کے لیے غیر ریاستی عناصر کو مالی معاونت کی پیشکش سے متعلق غیر مصدقہ معلومات دی گئی تھیں، صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن نے 17 دسمبر کو صدر ٹرمپ سے اس سے متعلق بات بھی کی تھی۔افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کے لیے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی پیشکش سے متعلق خبر سب سے پہلے ایک امریکی ویب سائٹ نے نشر کی تھی جس کے مطابق امریکی حکام انٹیلیجنس رپورٹ کی مختلف ذرائع سے تصدیق کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین